پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کا آغاز مثبت انداز میں ہوا جہاں پیر کو ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1,063 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
صبح 9 بج کر 40 منٹ پر انڈیکس 0.60 فیصد اضافے کے بعد 178,936.99 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ آٹوموبائل، سیمنٹ، بینکنگ، آئل اینڈ گیس سمیت اہم شعبوں میں خریداری کا رجحان دیکھا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی رہی تھی اور انڈیکس مجموعی طور پر 3,987 پوائنٹس اضافے کے بعد 177,873.88 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔