صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی یومِ برداشت پر اپنے پیغامات میں باہمی احترام، مساوات اور انسانی وقار کے تحفظ پر زور دیا ہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ اسلام ہمدردی، انصاف اور احترامِ انسانیت کا درس دیتا ہے جبکہ آن لائن نفرت انگیز پیغامات اور غیر محتاط الزام تراشی انسانی زندگیوں کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اختلافات کے باوجود دوسروں کے عقائد اور نظریات کا احترام ہی برداشت کا اصل مفہوم ہے۔ انہوں نے علمائے کرام، اساتذہ، میڈیا اور نوجوانوں سے تعصب مسترد کرنے اور نفرت و تشدد کے خلاف کردار ادا کرنے کی اپیل کی۔