لاہور کے علاقے ڈیوس روڈ پر تیز رفتار موٹر سائیکل بے قابو ہو کر فٹ پاتھ سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار دو نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے نوجوانوں کی شناخت ساجد اور کلیم کے نام سے ہوئی ہے، دونوں آپس میں محلے دار تھے۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور حادثے سے متعلق قانونی کارروائی شروع کردی۔
پولیس کے مطابق حادثے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔