اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 2، 2 روپے فی لیٹر کمی کر دی، جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 330 روپے سے کم ہو کر 328 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 360 روپے سے کم ہو کر 358 روپے فی لیٹر مقرر کر دی گئی۔
اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی ایکس ڈپو قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 17 نومبر سے ہوگیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل وفاقی حکومت کے منظور شدہ طریقہ کار کے تحت کیا گیا ہے۔