جے یو آئی کے خلاف حکومتی اقدامات کی مذمت: اپوزیشن کے سیاسی کردار کا احترام کیا جائے، بلاول بھٹو

image

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو ٹیلی فون کیا، جس میں دونوں رہنماؤں نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

گفتگو کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے جے یو آئی کے خلاف کیے جانے والے حکومتی اقدامات کی شدید مذمت کی۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ جمہوریت کے استحکام اور پارلیمانی نظام کی مضبوطی کے لیے سیاسی برداشت کا مظاہرہ کرنا ناگزیر ہے، اس لیے حکومت کو چاہیے کہ وہ اپوزیشن کی تنقید کو خندہ پیشانی سے برداشت کرے۔

بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ جمہوری معاشرے میں ایک ذمہ دار اپوزیشن کا کردار انتہائی کلیدی ہوتا ہے اور اس کے سیاسی کردار کا ہر صورت احترام کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ ایسے تمام اقدامات سے باز رہے جن سے جمہوری قدروں کو نقصان پہنچنے یا جمہوریت کے کمزور ہونے کا اندیشہ ہو۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US