آزاد کشمیر: راولاکوٹ میں شرپسندوں کی فائرنگ سے رینجرز افسر شہید، 4 حملہ آور ہلاک

image

آزاد کشمیر کے شہر راولاکوٹ میں شرپسند عناصر کی جانب سے فائرنگ کے واقعے میں رینجرز کا ڈی ایس آر شہید ہوگیا جبکہ جوابی کارروائی میں 4 ملزمان مارے گئے۔

آزاد کشمیر پولیس کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ متیالمیرا بس ٹرمینل کے قریب اس وقت پیش آیا جب مسلح افراد نے ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کو نشانہ بناتے ہوئے اچانک اندھا دھند گولیاں چلا دیں۔

فائرنگ کی زد میں آ کر رینجرز کے ڈی ایس آر برکت سر پر گولی لگنے کے باعث شدید زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے سی ایم ایچ راولاکوٹ منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

واقعے کے فوری بعد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کی جانے والی بھرپور جوابی کارروائی میں حملہ آور گروہ کے چار مسلح افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US