یمن میں حوثی حکام نے سعودی افواج پر ایک شہری کشتی کو نشانہ بنانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے میں 19 افراد ہلاک اور چار زخمی ہوئے ہیں۔ حوثی وزارتِ صحت کے ترجمان انیس الاصبحی نے جمعے کو جاری بیان میں کہا کہ ایک طیارے نے 25 سے زائد تارکین وطن کو لے جانے والی کشتی کو نشانہ بنایا۔
تارکینِ وطن کی کشتی پر حملے میں 19 افراد ہلاک، حوثیوں کا سعودی عرب پر الزام