راولپنڈی ٹیسٹ: پاکستان نے سری لنکا کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز 0-1 سے جیت لی

راولپنڈی میں کھیلے گئے دوسرے اور آخری ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان نے سری لنکا کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز 0-1 سے جیت لی۔
سری لنکن کرکٹر
AFP via Getty Images
تیسرے دن کے کھیل میں سری لنکن بلے بازوں نے پہلی اننگز کے برعکس بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا

راولپنڈی میں کھیلے گئے دوسرے اور آخری ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان نے سری لنکا کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز 0-1 سے جیت لی۔

سری لنکا نے چوتھے دن اپنی دوسری اننگز 309 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کی اور صرف 7 رنز کا اضافہ کر سکا۔

محمد عباس نے اسیتھا فرنینڈو کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر کے سری لنکا کی اننگز 316 رنز پر سمیٹ دی، جبکہ میلان رتھ نائیکے 66 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کو جیت کے لیے 90 رنز کا ہدف ملا۔ میزبان ٹیم نے دو ابتدائی وکٹیں گنوانے کے باوجود ہدف باآسانی حاصل کر لیا۔ عامر جمال 34 اور اذان اویس 32 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے اور پاکستان نے 90 رنز 2 وکٹوں کے نقصان پر بنا کر میچ اپنے نام کر لیا۔

محمد عباس نے دوسری اننگز میں 55 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ پاکستان نے صبح کے سیشن میں ہی فتح سمیٹتے ہوئے سیریز بھی اپنے نام کر لی۔

راولپنڈی میں کھیلے جانے والے دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میں تیسرے روز کھیل کے اختتام پر سری لنکا کو پاکستان پر 82 رنز کی سبقت حاصل تھی تاہم اس کی صرف ایک وکٹ باقی ہے۔

جمعرات کی شام جب کھیل ختم ہوا تو سری لنکا نے اپنی دوسری اننگز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 309 رنز بنا لیے تھے اور کریز پر نصف سنچری بنانے والے ملن رتنائیکے اور اسیتھا فرنینڈو موجود تھے۔

پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز میں عامر جمال تین وکٹوں کے ساتھ سب سے کامیاب بولر رہے ہیں جبکہ ان کے علاوہ محمد عباس اور رضا اللہ نے دو، دو جبکہ سلمان علی آغا اور ثاقب خان نے ایک، ایک سری لنکن کھلاڑی کو آؤٹ کیا ہے۔

پاکستان کو دوسری اننگز میں ثاقب خان کی خدمات حاصل نہیں جو زخمی ہونے کی وجہ سے اننگز میں اپنے دوسرے ہی اوور میں میدان سے باہر چلے گئے تھے۔

تیسرے دن کے کھیل میں سری لنکن بلے بازوں نے پہلی اننگز کے برعکس بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا اورملن کے علاوہ کپتان کشال مینڈس اور سونل دنوشا نے بھی نصف سنچریاں بنائیں۔

مڈل آرڈر کی اسی ذمہ دارانہ بلے بازی کی بدولت سری لنکن ٹیم پاکستان پر برتری حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی۔

دونوں ملکوں کے درمیان راولپنڈی میں ہی کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ کے بےنتیجہ رہنے کے بعد دوسرا ٹیسٹ میچ نتیجہ خیز ہونے کے امکانات روشن ہیں اور یہ میچ جیتنے والی ٹیم سیریز اپنے نام کر لے گی۔

رضا اللہ
Getty Images
پاکستان کے فاسٹ بولرز نے کھیل کے دوسرے اور تیسرے سیشن میں بہتر بولنگ کی

تیسرے دن سری لنکا نے دوسری اننگز تین وکٹوں کے نقصان پر 74 رنز سے شروع کی تو اس کی چوتھی وکٹ 99 کے سکور پر گر گئی۔

آؤٹ ہونے والے بلے باز دھننجیا ڈی سلوا تھے جنھیں عامر جمال نے آؤٹ کیا۔

پاکستان کو پانچویں کامیابی 39ویں اوور میں ملی جب رضا اللہ نے اوپنر سوریابندارا کو وکٹ کے پیچھے کیچ کروا دیا۔

تاہم اس کے بعد کپتان کشال مینڈس نے ساتھی بلے باز سونل دنوشا کے ساتھ مل کر ٹیم کو سنبھالا اور ایک اچھی شراکت قائم کی۔ مینڈس کے آؤٹ ہونے کے بعد سونل کا ساتھ ملن نے دیا اور سکور کو 268 رنز تک پہنچا دیا۔

اس کے بعد جہاں ملن نے ایک اینڈ سنبھالے رکھا وہیں دوسرے اینڈ سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا۔

غازی غوری
Getty Images
پاکستانی وکٹ کیپر غازی غوری نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی پہلی نصف سنچری بنائی

اس سے قبلدوسرے روز کا کھیل ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی پہلی نصف سنچری بنانے والے پاکستانی وکٹ کیپر غازی غوری اور رضا اللہ کے نام رہا تھا جنھوں نے پاکستان کی برتری میں اضافہ کیا۔

غازی غوری نے نہ صرف نصف سنچری بنائی بلکہ پاکستان کو بڑی برتری حاصل کرنے میں مدد کی جبکہ رضا اللہ نے چار چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 42 رنز بنائے۔

پاکستان نے اس میچ میں پہلی اننگز میں 325 رنز بنائے جس سے اسے 227 رنز کی برتری حاصل ہوئی کیونکہ سری لنکن ٹیم پہلی اننگز میں صرف 98 رنز ہی بنا پائی تھی۔

CRICKET-PAK-SRI-TESTSri Lanka's Milan Rathnayaka is clean bowled by Pakistan's Razaullah
AFP via Getty Images

سری لنکا کی پہلی اننگز کا احوال

پاکستان نے سری لنکا کو پہلی اننگز میں محض 98 رنز پر آل آؤٹ کر دیا تھا جو کہ سری لنکن ٹیم کا ایک اننگز میں پاکستان کے خلاف چوتھا سب سے کم سکور ہے۔

سری لنکا کی پہلی وکٹ چھ رنز کے سکور پر اس وقت گری جب پہلے میچ کے ہیرو ثاقب خان نے پسندو سوریا بندارا کو آؤٹ کر دیا۔

اس کے بعد سری لنکا کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا اور کھانے کے وقفے تک سری لنکا کے 85 رنز پر چھ کھلاڑی آؤٹ ہو چکے تھے۔

کھانے کے بعد سری لنکا کی ٹیم مزید صرف ساڑھے چھ اوور کھیل سکی اور پوری ٹیم پہلی اننگز میں محض 98 رنز کے مجموعی سکور پر آؤٹ ہو گئی۔

پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے 14 رنز دے کر تین، رضااللہ 21 کے عوض تین جبکہ عامر جمال 24 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ اس کے علاوہ پاکستان کے چوتھے فاسٹ بالر ثاقب خان نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پاکستان، سری لنکا
AFP via Getty Images

مشکل پچ اور راولپنڈی میں کسی بھی ٹیم کا اب تک کا سب سے کم سکور

سری لنکا کی پوری ٹیم کے 98 رنز پر آؤٹ ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین پاکستانی بالرز کی تعریفیں کرتے نظر آئے۔

کرکٹ تجزیہ کار مظہر ارشد لکھتے ہیں کہ سری لنکا کی پوری ٹیم 98 رنز پر آؤٹ ہو گئی، اور تمام 10 وکٹیں پاکستان کے فاسٹ بولرز نے حاصل کیں۔

’ٹیسٹ کرکٹ میں یہ راولپنڈی میں کسی بھی ٹیم کا اب تک کا سب سے کم سکور ہے۔‘

سپورٹس صحافی سلیم خالق لکھتے ہیں کہ ’پچ مشکل ہے، اب بیٹرز کو ذمہ داری سے کھیلنا ہوگا۔‘

کاشف نامی ایکس صارف لکھتے ہیں کہ پاکستان کے فاسٹ بولرز نے ’ڈریم پرفارمنس‘ دکھائی جبکہ ’بابر اعظم کی کپتانی بھی شاندار رہی۔‘

اشر جاوید نامی ایکس صارف لکھتے ہیں کہ پاکستانی فاسٹ بولرز نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا۔ ’اب بلے بازوں کو بڑا سکور کر کے میچ پر اپنی گرفت مزید مضبوط بنانا ہو گی۔‘

وسیم اکرم نامی ایک صارف لکھتے ہیں ’کیا شاندار بولنگ کا مظاہرہ تھا، یقین نہیں آ رہا! ہمارے فاسٹ بولرز نے پنڈی میں سری لنکا کی بیٹنگ لائن کو تباہ کر کے رکھ دیا!‘

جہاں کئی صارفین پاکستانی بالرز کی شاندار کارکردگی کی تعریف کرتے نظر آئے وہیں کچھ لوگ بابر اعظم کی کپتانی کو بھی سراہ رہے ہیں۔

ایک صارف لکھتے ہیں کہ پاکستانی پیسرز کی جانب سے بہترین بولنگ کا مظاہرہ کیا گیا، جبکہ بابر اعظم کی فیصلہ سازی اور کپتانی بھی شاندار رہی۔

پاکستان ٹیم:

بابر اعظم (کپتان)، اذان اویس، طیب عارف، محمد طٰہ، سعود شکیل، سلمان علی آغا، غازی غوری، محمد عباس، رضااللہ، ثاقب خان اور عامر جمال۔

سری لنکا:

کشال مینڈس، لاہیرو ادارا، پسندو سوریا بندارا، دنیش چندی مل، کامندو مینڈس، دھننجایا ڈی سلوا، سونال دنوشا، میلان رتھنائیکا، پربھات جے سوریا، لاہیرو کمارا اور اسیتھا فرنینڈو۔


News Source

مزید خبریں

BBC

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US