بھارت میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس میں پاکستان کی شرکت بھارتی میڈیا کی خصوصی توجہ کا مرکز بن گئی، جہاں اجلاس کے ایجنڈے کے بجائے پاکستانی وفد کی موجودگی اور سرگرمیوں کو نمایاں کوریج دی گئی۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس میں پاکستانی وفد کی شرکت کو غیر معمولی اہمیت دی گئی، جبکہ پاکستان مخالف تبصروں اور تجزیوں کے باعث اجلاس کے اصل موضوعات پسِ منظر میں چلے گئے۔
تہذیبی مکالمے کے لیے منعقدہ عالمی اجلاس کے دوران پاکستانی وفد کی موجودگی بھارتی میڈیا کی توجہ کا بڑا محور بنی رہی۔ پاکستانی وزیر مصدق ملک بھی بھارتی میڈیا کی خصوصی توجہ کا مرکز رہے اور ان کی اجلاس میں سرگرمیوں کو نمایاں انداز میں رپورٹ کیا گیا۔
مصدق ملک کی اہلیہ کی اجلاس کے دوران مختلف سرگرمیاں بھی بھارتی میڈیا کی توجہ حاصل کرتی رہیں اور ان سے متعلق تصاویر و تفصیلات کو بھارتی ذرائع ابلاغ میں نمایاں جگہ دی گئی۔
بھارتی میڈیا کی کوریج سے یہ تاثر نمایاں ہوا کہ پاکستان کو نظر انداز کرنے کے دعووں کے باوجود ایس سی او اجلاس کے دوران پاکستانی وفد کی موجودگی اور سرگرمیاں بھارتی ذرائع ابلاغ کے لیے اہم ترین موضوعات میں شامل رہیں۔