بہاولپور میں ٹریفک حادثہ، 7 افراد جاں بحق، 2 زخمی

image

بہاولپور کے علاقے خیرپور ڈاہا کے قریب خوفناک ٹریفک حادثے میں 7 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق سڑک کنارے کھڑے منی ٹرک پر پتھروں سے لدا ٹرک الٹ گیا، حادثے کے وقت منی ٹرک میں 9 افراد سوار تھے۔

حادثے میں 7 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ 2 زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے لاشیں ایکسیویٹر کی مدد سے نکالیں۔ منی ٹرک خیرپور ڈاہا سے بہاولپور جارہا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US