بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشیٹو (بی ایس ڈی آئی) کے تحت صوبے بھر میں عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور پسماندہ علاقوں کی ترقی کے لیے مختلف ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے۔
بی ایس ڈی آئی کے تحت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں مجموعی طور پر 56 ارب روپے کی لاگت سے 4 ہزار 63 ترقیاتی منصوبے شامل کیے گئے ہیں، جن کا مقصد صوبے کے پسماندہ علاقوں کی ترقیاتی ضروریات پوری کرنے کے ساتھ عوام کا معیارِ زندگی بہتر بنانا ہے۔
منصوبے کے تحت تعلیم، صحت، زراعت، سڑکوں اور بنیادی انفراسٹرکچر سمیت مختلف شعبوں میں متعدد ترقیاتی منصوبے مکمل کیے جا چکے ہیں، جبکہ مختلف اضلاع میں تعلیمی اداروں کی تعمیر، بحالی اور تزئین و آرائش کے منصوبوں پر بھی کام مکمل ہوا ہے۔
بی ایس ڈی آئی کے تحت بلوچستان کے نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ تربیت فراہم کرنے کے لیے مختلف علاقوں میں آئی ٹی حب بھی قائم کیے گئے ہیں، جہاں سالانہ 8 ہزار سے زائد نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی اور تربیت فراہم کرنے کا ہدف ہے۔
بلوچستان کے شہریوں نے بی ایس ڈی آئی کے تحت جاری ترقیاتی سرگرمیوں کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے منصوبوں سے صوبے کے پسماندہ علاقوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی اور عوام کے معیارِ زندگی میں بہتری آئے گی۔