لاہور میں فضائی آلودگی بدستور شدید، ایئر کوالٹی انڈیکس خطرناک حد تک پہنچ گیا

image

لاہور میں فضائی آلودگی کی صورتحال بدستور تشویشناک ہے اور شہر دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست رہا۔ زہریلی اور آلودہ فضا کے باعث شہریوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے جبکہ کھانسی اور آنکھوں میں جلن سمیت دیگر شکایات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

شہر میں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح 277 ریکارڈ کی گئی، جبکہ برکی کے علاقے میں ایئر کوالٹی انڈیکس 562 اور گلبرگ میں 400 ریکارڈ ہوا، جو انتہائی خراب فضائی معیار کی نشاندہی کرتا ہے۔

دوسری جانب لاہور میں سردی کی شدت بھی بڑھ گئی ہے، صبح کے اوقات میں شہر کا درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ شہریوں کو آلودہ فضا کے باعث غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی جا رہی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US