وفاقی وزیر سے مالدیپ کے وفد کی ملاقات، دوطرفہ تجارت اور طبی سیاحت کے فروغ پر اتفاق

image

مالدیپ کے وزیر سیاحت کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے وفد نے وفاقی وزیر برائے بحری امور جنید انوار چوہدری سے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت، سرمایہ کاری، طبی سیاحت اور غذائی تحفظ کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت کے فروغ اور دوطرفہ اقتصادی روابط مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ وفاقی وزیر جنید انوار چوہدری نے مالدیپ کو پاکستان کی ٹونا مچھلی کی صنعت میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ٹونا مچھلی کی صنعت میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

جنید انوار چوہدری نے کہا کہ پاکستان نے پہلی بار ٹونا مچھلی کا 25 ہزار میٹرک ٹن کوٹہ حاصل کیا ہے، جس سے اس شعبے میں تجارت اور سرمایہ کاری کے نئے امکانات پیدا ہوئے ہیں۔

ملاقات میں پاکستان اور مالدیپ کے درمیان طبی سیاحت اور غذائی تحفظ کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ وفاقی وزیر نے بتایا کہ پاکستانی اعلیٰ سطح کا وفد دسمبر میں مالدیپ کا دورہ کرے گا، جبکہ دورے سے قبل مشترکہ ورکنگ گروپ سفارشات مرتب کر رہا ہے۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے دیگر امور اور دوطرفہ تعاون کے فروغ کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US