لاہور کی فضا انتہائی مضرِ صحت، کراچی بھی آلودہ ترین شہروں میں شامل

image

دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر آگیا، فضائی آلودگی خطرناک سطح پر پہنچ گئی۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور کا فضائی معیار انتہائی مضر صحت قرار دیا گیا ہے، جہاں اے کیو آئی 354 ریکارڈ کیا گیا، جبکہ کراچی 198 اے کیو آئی کے ساتھ دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آگیا۔

ادارہ برائے ماحولیاتی تحفظ پاکستان کی درجہ بندی کے مطابق 101 سے 200 تک اے کیو آئی کو قدرے آلودہ مگر قابل برداشت قرار دیا جاتا ہے، جبکہ 300 سے 500 تک کی سطح انتہائی آلودہ اور صحت کے لیے خطرناک ہوتی ہے۔

ماہرین کے مطابق فضائی آلودگی میں اضافے سے دل اور پھیپھڑوں کے مریضوں کو سانس لینے میں مشکلات پیش آسکتی ہیں جبکہ شدید آلودگی صحت مند افراد کو بھی متاثر کرسکتی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US