امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ ڈیموکریٹس نے ایران جنگ میں مداخلت کی تو امریکا کی فتح شکست میں بدل سکتی ہے۔ نیویارک پوسٹ کو انٹرویو میں ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران کی بحریہ، فضائیہ، دفاعی نظام اور قیادت ختم ہو چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکا جب چاہے جنگ ختم کرسکتا ہے اور جنوری کے آخر تک فوجی کارروائیوں کے لیے فنڈز بھی دستیاب ہیں۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایران میں حکومت کی تبدیلی امریکا کا مقصد نہیں، بلکہ واشنگٹن صرف ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنا چاہتا ہے۔