ڈی جی آئی ایس پی آر سے بنگلا دیشی صحافیوں اور میڈیا نمائندگان کے وفد کی ملاقات

image

ڈی جی آئی ایس پی آر سے بنگلا دیشی صحافیوں اور میڈیا نمائندگان کے وفد نے ملاقات کی، جس میں اطلاعات کے شعبے میں ابھرتے ہوئے رجحانات، درپیش چیلنجز اور معلومات کے ذمہ دارانہ و مؤثر استعمال سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران انفارمیشن ڈومین میں بدلتے ہوئے رجحانات، باہمی ہم آہنگی اور ادارہ جاتی روابط کے فروغ کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

بنگلا دیشی صحافیوں اور میڈیا نمائندگان کے وفد نے ڈی جی آئی ایس پی آر کے ساتھ ہونے والی بصیرت افروز اور کھلی گفتگو کو سراہا۔

فریقین نے اطلاعات کے شعبے میں ادارہ جاتی روابط بڑھانے اور پیشہ ورانہ تعاون کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا۔ ملاقات کے اختتام پر یادگاری شیلڈز کا تبادلہ بھی کیا گیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US