انڈونیشیا میں سونے کی غیر قانونی کان میں سیلابی پانی داخل ہونے سے 13 مزدور ہلاک ہوگئے جبکہ 13 دیگر تاحال زیرِ زمین پھنسے ہوئے ہیں۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق واقعہ مغربی جاوا کے علاقے بوگور میں پیش آیا، جہاں پیر کے روز شدید بارش کے باعث سونے کی کان کی سرنگوں میں پانی بھر گیا اور 26 مزدور زیرِ زمین پھنس گئے۔
حکام کے مطابق حادثے میں 13 مزدور جان کی بازی ہار چکے ہیں، جن میں سے 6 کی شناخت کرلی گئی ہے، جبکہ باقی 13 مزدوروں کی تلاش اور انہیں نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ کان کے اندر راستے تنگ، پھسلن زدہ اور اندھیرے میں ڈوبے ہونے کے باعث امدادی کارروائیوں میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔