فٹبال کھیلنا نیویارک کے میئر کو مہنگا پڑ گیا، پہلی بار سرجری کا سامنا

image

نیویارک کے میئر ظہران ممدانی دوستانہ فٹبال میچ کے دوران زخمی ہوگئے، جس کے باعث جمعے کو ان کا آپریشن کیا جائے گا۔ ممدانی نے اعتراف کیا کہ زندگی میں پہلی مرتبہ سرجری کروانے پر وہ کچھ خوفزدہ بھی ہیں۔

پیر کو پریس کانفرنس میں انہوں نے بتایا کہ آپریشن صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک جاری رہے گا، جس کے بعد وہ چند دن آرام کریں گے۔ ان کی غیر موجودگی میں فرسٹ ڈپٹی میئر ڈین فولی ہین قانونی طریقہ کار کے مطابق شہر کے انتظامی امور سنبھالیں گے۔

ممدانی گزشتہ جمعرات کو سٹی ہال کے صحافیوں کے ساتھ فٹبال کھیل رہے تھے کہ اچانک ان کی ایڑی کا پٹھا پھٹ گیا۔ حادثے کے بعد سے وہ حفاظتی بوٹ پہن کر اور بیساکھیوں کی مدد سے عوامی تقریبات میں شریک ہورہے ہیں۔

میئر کے مطابق انہوں نے کھیل شروع کرنے سے پہلے ضروری ورزش نہیں کی تھی اور ایک گول کرنے کے کچھ دیر بعد ہی زخمی ہوگئے۔ انہوں نے ہلکے پھلکے انداز میں کہا کہ وہ بھول گئے تھے کہ اب ان کی عمر 35 سال ہوچکی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US