پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا اہم دفاعی اجلاس، کیا فیصلے متوقع ہیں؟

image

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان دفاعی تعاون کو عملی شکل دینے کے لیے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ مکہ دفاعی معاہدے کے تحت تینوں ممالک کی سیاسی و دفاعی کمیٹی کا دو روزہ اجلاس آج اسلام آباد میں شروع ہو رہا ہے جس میں اعلیٰ حکومتی اور عسکری حکام شرکت کریں گے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق اجلاس کی تیاریاں مکمل ہیں جبکہ معاہدے کے سیکرٹری جنرل نعمان محمود بھی پاکستان پہنچ چکے ہیں۔ غیر ملکی وفود کی آمد کے پیش نظر اسلام آباد میں ٹریفک کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

مذاکرات میں ضرورت پڑنے پر ایک دوسرے کو فوجی مدد فراہم کرنے، خفیہ معلومات کے تبادلے اور فضائی دفاع میں تعاون بڑھانے جیسے اہم معاملات زیر بحث آنے کا امکان ہے۔

تینوں ممالک کی کوشش ہے کہ دفاعی معاہدہ محض وعدوں تک محدود نہ رہے بلکہ خطے کی سلامتی کے لیے ایک مؤثر نظام قائم کیا جائے۔ اس مقصد کے لیے اب تک کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے ساتھ مشترکہ دفاعی حکمت عملی اور افواج کے درمیان رابطے بہتر بنانے پر بھی غور ہوگا۔

اجلاس میں شریک غیر ملکی وفود پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے، جن میں علاقائی سلامتی کی صورتحال اور مشترکہ مفادات سے متعلق امور پر بات چیت متوقع ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US