برطانوی دورِ حکومت سے پنشن حاصل کرنے والی آخری زندہ خاتون جنت خاتون قائم خانی 107 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔
سندھ کے شہر جھڈو سے تعلق رکھنے والی مرحومہ 1919ء میں بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع جھنجھنو میں پیدا ہوئی تھیں اور وہ جھڈو ٹاؤن کمیٹی کے سابق وائس چیئرمین عمر دراز قائم خانی کی والدہ تھیں۔
ان کے شوہر عبدالشكور قائم خانی پنجاب ہارس رجمنٹ میں بطور سپاہی خدمات انجام دیتے رہے تھے اور دورانِ ملازمت ان کے انتقال کے بعد برطانوی حکومت نے ان کی 80 ہزار سے زائد کی پنشن جنت خاتون کے نام منتقل کردی تھی، جسے وہ کئی دہائیوں تک اقوامِ متحدہ کے ذریعے وصول کرتی رہیں۔