صوبہ پنجاب کے ضلع سرگودھا کی انتظامیہ نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سمیت نو افراد کے ضلع کی حدود میں داخل ہونے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ واضح رہے کہ جمعیت علمائے اسلام ف نے آج (26 نومبر) سرگودھا میں جلسہ کرنے کا اعلان کر رکھا ہے، جس سے مولانا فضل الرحمان نے بھی خطاب کرنا ہے۔
مولانا فضل الرحمان سمیت نو رہنماؤں کے سرگودھا میں داخل ہونے پر پابندی، جے یو آئی کا ہر صورت آج جلسہ کرنے کا اعلان