یورپ پہنچنے کا خواب ادھورا رہ گیا، لیبیا میں کشتی حادثے کا شکار، 35 پاکستانی بھی سوار تھے

image

بہتر مستقبل کی تلاش میں غیر قانونی راستے سے یورپ جانے والے مسافر لیبیا میں سمندری حادثے کا شکار ہوگئے، جس کے نتیجے میں 70 افراد کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کشتی میں سوار 35 پاکستانیوں کا تعلق خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ سے تھا۔ حادثے کی خبر پہنچتے ہی علاقے میں سوگ کی فضا چھا گئی۔

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ انہیں گزشتہ روز ایک ایجنٹ کے ذریعے واقعے کا علم ہوا۔ باجوڑ کی تحصیل ماموند کے علاقے نختر میں 6 افراد کی غائبانہ نماز جنازہ بھی ادا کی گئی ہے۔

دوسری جانب ڈی پی او خان زیب مہمند نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایجنٹس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کا اعلان کیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US