نئے کنونشن و ایکسپو سنٹر اور جناح کنونشن سنٹر اپ گریڈیشن منصوبے کا سنگ بنیاد

image

اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت طلال چوہدری نے نئے کنونشن و ایکسپو سنٹر اور موجودہ جناح کنونشن سنٹر کی اپ گریڈیشن کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔

چیئرمین سی ڈی اے نے تقریب میں منصوبے کے اہم خدوخال پر بریفنگ دی۔ بریفنگ کے مطابق نئے کنونشن سنٹر کی چوڑائی 180 فٹ جبکہ رقبہ 67 ہزار 444 مربع فٹ ہوگا۔

نئے کنونشن سنٹر میں مرکزی کنونشن ہال، دو ہیڈ آف اسٹیٹ لاؤنجز اور دو وی آئی پی لاؤنجز تعمیر کیے جائیں گے، جبکہ میڈیا لاؤنج، چار ایگزیکٹو دفاتر اور چھ لفٹس بھی منصوبے کا حصہ ہوں گی۔

منصوبے کے تحت نئے کنونشن سنٹر کو جولائی 2027 تک مکمل کرنے کا پلان ہے۔ نئے کنونشن و ایکسپو سنٹر کی تعمیر اور جناح کنونشن سنٹر کی اپ گریڈیشن سے اسلام آباد میں قومی و بین الاقوامی سطح کی تقریبات کے لیے سہولیات میں اضافہ ہوگا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US