کمالیہ میں دو مختلف ٹریفک حادثات، ایک ہی خاندان کے 11 افراد سمیت 13 جاں بحق

image

کمالیہ کے علاقے رجانہ روڈ پر ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں کار اور ٹریکٹر ٹرالی کے آپس میں ٹکرانے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 11 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

ریسکیو حکام نے تصدیق کی ہے کہ مرنے والوں میں 6 بچے، 3 مرد اور 2 خواتین شامل ہیں۔

دوسری جانب، فیصل آباد روڈ بائی پاس پر تیز رفتاری کے باعث ایک کار ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر الٹ گئی، جس کے نتیجے میں 2 نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ 3 افراد زخمی ہوئے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US