بنوں اور ڈی آئی خان: سیکیورٹی فورسز کی الگ الگ کارروائیوں میں 16 خوارج ہلاک، اسلحہ برآمد

image

سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے اضلاع بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کے خلاف دو الگ الگ کامیاب کارروائیوں کے دوران اہم کمانڈروں سمیت مجموعی طور پر 16 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

پہلی کارروائی بنوں کے علاقے بکا خیل میں کی گئی، جہاں سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائی کے نتیجے میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے تعلق رکھنے والے 14 دہشت گرد مارے گئے۔

ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں اہم کمانڈرز ارمانی وزیر، رومان مدہ خیل اور جواد عرف اویس بھی شامل ہیں، جبکہ دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد ہوا ہے۔

دوسری جانب ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل درابن کے علاقے گرہ محمود میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن کیا۔

اس دوران فورسز اور خوارج کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں کمانڈر قلم جان سمیت دو خوارج ہلاک ہوگئے۔ کارروائی کے بعد علاقے میں مزید ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US