متحدہ عرب امارات کے 55ویں قومی دن (عید الاتحاد) کی عام تعطیلات اور ہفتہ وار چھٹیوں کے سبب امارات میں قائم پاکستانی سفارت خانہ اور قونصل خانے دسمبر 2026 میں مسلسل پانچ روز تک بند رہیں گے۔
متحدہ عرب امارات کی حکومت نے نجی شعبے کے ملازمین کے لیے 2 اور 3 دسمبر کو دو روزہ باقاعدہ تنخواہ کے ساتھ چھٹی کا اعلان کیا ہے، جب کہ سرکاری شعبے کے ملازمین 2 سے 4 دسمبر تک تین روزہ تعطیلات سے مستفید ہوں گے۔
ان سرکاری تعطیلات کے بعد ہفتہ (5 دسمبر) اور اتوار (6 دسمبر) کو پاکستانی سفارتی مشنز میں معمول کی ہفتہ وار چھٹی ہوگی۔ اس طرح بدھ 2 دسمبر سے اتوار 6 دسمبر تک تمام سفارتی دفاتر میں مسلسل پانچ دن کام بند رہے گا اور معمول کی سرگرمیاں پیر 7 دسمبر 2026 سے دوبارہ بحال ہوں گی۔