ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور فی تولہ سونا 11 ہزار 500 روپے مہنگا ہوگیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کو 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 11 ہزار 500 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 90 ہزار 136 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت میں 9 ہزار 859 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 34 ہزار 478 روپے ہوگئی ہے، جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونا 9 ہزار 37 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 6 ہزار 615 روپے کا ہوگیا ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی صرافہ بازاروں میں چاندی کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے، جس کے تحت فی تولہ چاندی 277 روپے اضافے سے 4 ہزار 906 روپے اور 10 گرام چاندی 238 روپے اضافے کے بعد 4 ہزار 206 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے اور چاندی کی قیمتوں میں تیزی رہی، جہاں بین الاقوامی منڈی میں سونا 115 ڈالر مہنگا ہو کر 3 ہزار 676 ڈالر فی اونس جبکہ چاندی 2.77 ڈالر اضافے کے ساتھ 44.28 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی ہے۔