ڈائریکٹر ایڈمیشن جامعہ سندھ نے ڈسٹینس ایجوکیشن 2014ء کے تحت مختلف شعبوں میں داخلہ لینے کی تاریخ میں 30 مارچ تک توسیع کردی ہے۔ اس سلسلے میں جاری کردہ اعلامئے کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف ڈسٹینس ایجوکیشن 2014ء کے تحت ایم ای (پریویس)، اکنامکس، انگلش، سندھی، اردو، پولیٹیکل سائنس اور اسلامک کلچر میں داخلے کے خواہشمند اب 30 مارچ تک فارم جمع کراسکتے ہیں۔