تعلیمی اعلانات برائے 24/03/2014

image

جامعہ کراچی کے شعبہ فوڈسائنس اینڈ ٹیکنا لوجی کے تحت فوڈسیفٹی اینڈ کنٹرول ڈپلومہ کورس میں داخلوں کا آغاز آج بروز پیر24 مارچ 2014ء سے کیا جارہا ہے۔ صدر شعبہ پروفیسر ڈاکٹر عابد حسنین کے مطابق یہ پروگرام برطانیہ کے رائل انوائرمینٹل ہیلتھ انسٹیٹیوٹ ،اسکاٹ لینڈ سے منظورشدہ ہے ۔ داخلے کے خواہشمند امیدوار24 تا28 مارچ 2014 ء تک داخلہ فارم حاصل / جمع کراسکتے ہیں۔ سولہ سالہ تعلیم(ایم ایس سی،چار سالہ بی ایس پروگرام اور اسکے مساوی )تعلیمی قابلیت کے امیدوار داخلے کے اہل ہیںکامیاب امیدواروں کی حتمی فہرست 08 اپریل 2014 ء کو جامعہ کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ اور شعبہ کے نوٹس بورڈ پر آویزاں کی جائے گی۔واضح رہے کہ داخلہ فارم جامعہ کی ویب سائٹ سے ڈا ئون لوڈ اور شعبہ کے دفتر سے 500/= روپے کے عوض حاصل کئے جاسکتے ہیں۔٭جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات کے اعلامیے کے مطابق ایل ایل بی(سال آخر) سپلیمنٹری کے امتحانی فارم 27 مارچ تک 4350/= روپے فیس کے ساتھ متعلقہ کالجز میں جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ایسے طلبہ جن کا داخلہ تین سال ایل ایل بی ڈگری پروگرام کے تحت ہوا تھا اور وہ 2007 ء یا اس سے قبل انرولڈ ہوئے تھے انہیں اس امتحان میں شرکت کا آخری موقع دیا جاتا ہے تاہم انہیں فیس کے علاوہ 5000/= روپے اضافی چارجز بھی اداکرنے ہونگے۔٭جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات کے اعلامیے کے مطابق بی ایس سی (پاس) سال اول ودوئم شماریات کے پریکٹیکل امتحانات Left over امیدواروںکے لئے 26 تا29 مارچ2014 ء منعقد ہورہے ہیں۔ان امتحانات میں شرکت کے خواہشمند طلبہ 250/= روپے فی پریکٹیکل کے اعتبار سے فیس بینک کائونٹر واقع سلور جوبلی گیٹ جامعہ کراچی میں امتحان کے انعقاد سے قبل جمع کراسکتے ہیں۔پریکٹیکل امتحانات میں شرکت کے لئے طلبہ کو فیس ادائیگی کا وائوچر ،ایڈمٹ کارڈ اور کالج کارڈ بھی لازمی ساتھ لانا ہوگا۔تمام پریکٹیکل امتحانات شعبہ شماریات جامعہ کراچی میں صبح 9:00 تا12:00 بجے دوپہر ہونگے۔٭جامعہ کراچی کے سردار یٰسین ملک پروفیشنل ڈویلپمنٹ فیسیلیٹز کے زیر اہتمام ورکشاپ 24 تا25 مارچ کومنعقد کی جارہی ہے ۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.