بھارت کی معروف ماڈل پریانکا کپور چاولہ نے خودکُشی کر لی

image

بھارت(قدرت

روزنامہ29مارچ2016)بھارت کی معروف ماڈل پریانکا کپور چاولہ نے خود کُشی کر

لی۔ تفصیلات کے مطابق 25 سالہ خوبرو ماڈل نے موت کو گلے لگا لیا اور یہی

نہیں موت سے قبل لکھا گیا ایک نوٹ بھی بر آمد ہوا ہے۔ جس میں خود کُشی کی

وجہ اپنے نئے خاوند ، اس کی مار پیٹ اور اس کی جانب سے عائد کی جانے والی

پابندیوں کو قرار دیا گیا ہے۔ پریانکا کی لاش جنوبی دہلی میں موجود اس کے

فلیٹ سے ملی جہاں سے بر آمد ہونے والے نوٹ میں صاف لکھا تھا کہ نیتن چاولہ

سے شادی کرنا میری غلطی تھی۔ پریانکا چاولہ نے ایک 35 سالہ رئیس بزنس مین

نیتن چاولہ سے 3 ماہ قبل ہی شادی کی تھی۔

 

 اپنے نوٹ میں پریانکا چاولہ نے مزید لکھا کہ نیتن انہیں ان کے دوست

احباب سے ملنے سے منع کرتا تھا اور بات نہ ماننے کی صورت میں مار پیٹ کرتا

تھا۔ پریانکا کی بہن ڈمپل نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ہم شروع

ہی سے اس شادی کے خلاف تھے، پریانکا بھی اس شادی میں کوئی خاص دلچسپی نہیں

رکھتی تھی لیکن نیتن اس کے پیچھے پاگل تھا۔ ڈمپل نے بتایا کہ نیتن ہر روز

صبح کیک اور پھولوں کے ساتھ ہمارے گھر آتا اورمیری والدہ سے پریانکا سے

ملنے کی خواہش کا اظہار کرتا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ نیتن کی اس کی بہن سے

دوسری شادی تھی۔ البتہ پولیس نے اس سلسلے میں تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

 


About the Author:

تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts