پشاور(ویب ڈیسک) چترال اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں
جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کی
شدت 4.8 جبکہ زیر زمین گہرائی 118 کلو میٹر تھی ۔ پیما مر کز کا کہنا ہے کہ
زلزلے کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا تاہم زلزلے کی
وجہ سے کسی جانی تقصان کی اطلاع نہیں ملی