اسلام آباد(ویب ڈیسک)آئی ٹو آئی سے شہرت پانیوالے طاہرشاہ کے نئے ویڈیو
گانے ’اینجل‘ نے سوشل میڈیا صارفین کوایک مرتبہ پھر ورطہ حیرت میں ڈال
دیااور لاکھوں کی تعداد میں لوگوں نے یہ ویڈیو دیکھی ۔ اب طاہرشاہ نے خود
ہی ویڈیو میں موجود بچے اور خاتون کے بارے میں راز سے پردہ اٹھادیا۔
سماءٹی وی سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے طاہرشاہ نے بتایاکہ وہ تنقید کو ہمیشہ
مثبت اندازمیں لیتے ہیں ، اس سے سیکھنا چاہیے ، خوشی ہے کہ اینجل نے آئی
ٹوآئی کا ریکارڈ توڑا، انسانیت کی قدراور پیار کریں ، اس ویڈیو کا یہی مقصد
تھا۔ ویڈیو میں موجود خاتون اور بچے سے متعلق سوال کے جواب میں طاہرشاہ نے
بتایاکہ یہ فینز اور پوری دنیا کے لیے سرپرائز تھا، وہ میرابیٹا ہے ۔ خاتون
سے متعلق جوابی سوال پر طاہرشاہ کاکہناتھاکہ فیملی کی باتیں فیملی میں ہی
رہنی چاہیں ، اس بات کو ابھی سرپرائز رہنے دیں تاہم یہ واضح ہوگیاکہ خاتون
کا تعلق بھی ان کی فیملی سے ہی تھا۔
طاہرشاہ کاکہناتھاکہ آنیوالے وقت کا انتظا رکریں ، مزید سرپرائز دوں گا۔