انڈونیشیا نے پاکستان سمیت 84ممالک کے لیے ویزے کی شرط ختم کردی

image

جکارتہ(ویب ڈیسک)انڈونیشیاءکی حکومت نے پاکستان سمیت 84ممالک کے لیے

ویزے کی شرط ختم کردی ہے ‘انڈونیشیاءکے وزیربرائے داخلی امور عریف یحیی

کا کہنا ہے ویزہ فری انٹری والے ملکوں کی فہرست 45مزیدممالک کو شامل

کرنے کا ارادہ رکھتی ہے‘ویزہ قوانین میں نرمی انڈونیشیائی حکومت کی اس

پالیسی کا حصہ ہے جس کے تحت ملک میں سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے‘انہوں

نے کہا کہ ویزہ قوانین میں ملک میں سیاحت کو بھی فروغ ملے گا اور ہم

چاہتے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ سیاح انڈونیشیاءکا رخ کریں ‘انہوں نے

بتایا کہ حکومت 2019تک سیاحوں کی تعداد 20ملین تک پہنچانے کا ارادہ

رکھتی ہے‘ویزہ فری انٹری کی فہرست میں شامل کیئے جانے والے ممالک کے

شہری 30دن تک کی ویزہ فری انٹری حاصل کرکے انڈونیشیاءمیں داخل ہوسکیں

گے-


About the Author:

تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts