لاس اینجلس(ویب ڈیسک)امریکی میگزین پیپل نے ہالی ووڈ کی 47 سالہ اداکارہ
جینیفر آنسٹن کو 2016 کی خوبصورت ترین خاتون قرار دیدیا۔ امریکی اداکارہ
جینیفر آنسٹن نے مشہور زمانہ ٹی وی شو ’’فرینڈز‘‘ سے مقبولیت حاصل کی اور
کئی فلموں اور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ٗ امریکا کے معروف میگزین
پیپل نے 2004 کے بعد اب ایک بار پھر ہالی ووڈ اداکارہ کو ’’ورلڈ موسٹ بیوٹی
فل وومن 2016‘‘ قرار دیا یہی نہیں اداکارہ کی خوبصورتی کا اعتراف ان کی
تصویر کو اپنی میگزین کے کور پر شائع کرکے کیا۔دوسری جانب 47 سالہ اداکارہ
جینیفر دنیا کی خوبصورت ترین خاتون کا اعزاز ملنے پر خوشی سے نہال ہیں اور
ان کا کہنا تھا کہ میرا کام ہی میری اصل خوبصورتی ہے اسی لیے خود اعتمادی
اور یقین ہی انسان کو خوبصورت بناتا ہے.