ٹریفک کانسٹیبلز کی بھرتیوں کا اعلان ہوگیا

image

 

کراچی (نیوز ڈیسک) وزیر اعلیٰ سندھ نے شہید کوٹہ کے تحت 69 اے ایس آئی کی

گریڈ 9 میں بھرتیوں کی منظوری دے دی جس کیلئے ضروری طریقہ کار وضع کیا جائے

گا۔وزیراعلیٰ سندھ نے ان اے ایس آئی کی سندھ پبلک سروس کمیشن کے ذریعے

سلیکشن کی شرط کو بھی ختم کردیا ہے۔ جمعہ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق

وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی پولیس کو ہدایت کی کہ وہ ان بھرتیوں کیلئے تمام

تر ضروری کاروائی کو فوری طور پر مکمل کریں۔ ادھروزیر اعلیٰ سندھ سید قائم

علی شاہ نے ہنگامی بنیادوں پر 6000 ٹریفک اہلکاروں گریڈ 5 کی بھرتیوں کی

منظوری دے دی۔ جمعہ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق انہوں نے آئی جی پولیس

کو ہدایت کی کہ وہ بھرتیوں کیلئے کارروائی کا آغاز کریں اور بھرتیوں پر

عائد پابندی میں رعایت کیلئے علیحدہ سے درخواست بھیجیں۔صوبہ سندھ میں پہلی

مرتبہ اتنی زیادہ ٹریفک کانسٹیبلز کی بھارتیوں کا اعلان ہوگیا ، عوام کو

چاہیے کہ اس موقع سے پورے کا پورا فائدہ اٹھائیں ۔


About the Author:

تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts