ملاوی کے ضلع چکواوا کے لیوانڈی گاؤں میں ایک مبینہ قاتل کو لوگوں نے قتل کر دیا۔ مبینہ قاتل پر الزام تھا کہ اس نے عورت کو قتل کرنے کے بعد اُس کا گوشت کھایا ہے۔
چکواوا پولیس سٹیشن کے آفیسر روڈا ماوالے کا کہنا ہے کہ لاش کی حالت ایسی تھی کہ اسے دیکھا نہیں جا رہا تھا۔
جرم کے فوراً بعد ہجوم نے مشکوک شخص کا پیچھا کیا اور اسے پکڑ کر قتل کر دیا۔
پچھلے کچھ مہینوں میں افریقی ممالک میں اسی طرح بہت سے لوگ ہجوم کے ہاتھوں مارے جا چکےہیں۔ ضلع بالاکا میں بھی چوری کے شبے میں پکڑے جانے والے ایک شخص کو تشدد کر کے قتل کر دیا گیاتھا۔
ہجوم نے اس شخص کو ہمسایوں کے گھر سے پکڑا اور بری طرح مارنے کے بعد ریل کی پٹری پر ڈال دیا، جہاں ریل نے اس کے ٹکڑے ٹکڑے کر دئیے۔
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے کمیشن نے ملاوی کے ہجوم کے ہاتھوں ہونے والے انصاف کی مذمت کی ہے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر زو ر دیا ہے کہ وہ ایسے لوگوں کو پکڑ کر انصاف کے کٹہرے میں لائیں-