اسلام آباد(ویب ڈیسک )پی ٹی آئی کے یوم تاسیس کی تقریبات کے موقع پر دھکم
پیل سے زخمی پی ٹی آئی ہری پور کے تحصیل کونسلر انتقال کرگیا۔ ہری پور سے
تعلق رکھنے والا تحریک انصاف کا تحصیل کونسلر محبوب پارٹی قیادت کے حکم پر
یوم تاسیس میں شرکت کے لئے اسلام آباد آیا تھا تاہم گزشتہ روز جلسے میں
دھکم پیل کی وجہ سے وہ شدید زخمی ہو گیا تھا جسے طبی امداد کے لئے فوری طور
پرہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے تحصیل
کونسلر کا پوری رات ہسپتال میں علاج جاری رہا تاہم شدید چوٹیں آنے کی وجہ
سے وہ جانبر نہ ہو سکا ۔