پاکستان عنقریب دنیا کی 16ویں بڑی معاشی قوت بن سکتا ہے---

image
حال ہی میں عالمی ادارے پرائس واٹر -- ہاؤس کاپر کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سال 2050 تک پیداوار (جی ڈی پی) اور قوتِ خرید کے اعتبار سے دنیا کی 16ویں بڑی معاشی قوت کے طور پر ابھر کر سامنے آسکتا ہے-

لندن سے تعلق رکھنے والا یہ عالمی ادارہ دنیا کے چار بڑے آڈیٹر میں سے ایک ہے جس نے حال ہی میں اپنی رپورٹ کے ذریعے واضح کیا ہے کہ پاکستان عنقریب معاشی ترقی میں اٹلی اور کینیڈا سے بھی آگے نکل جائے گا-

یہ رپورٹ رواں ماہ شائع کی گئی ہے اور اس میں نئی ابھرتی ہوئی مارکیٹوں کے آگے بڑھنے کی نشاندہی کی گئی ہے- ان میں برازیل٬ میکسیکو٬ اور انڈونیشیا کے معیشت قابلِ ذکر ہیں جو برطانیہ اور فرانس کی معیشت سے کئی زیادہ بڑی ثابت ہوسکتی ہیں-

اس رپورٹ میں قوتِ خرید کے حساب سے پاکستان 2030 تک اپنی موجودہ 24ویں جگہ ( $988bn GDP) سے 20ویں پوزیشن ($1.87tr GDP) پر پہنچ سکتا ہے- اور 2050 تک 16ویں ($4.2tr GDP) پوزیشن پر پہنچ جائے گا-

 

ممالک کی متوقع مجموعی پیداوار کی رینکنگ


About the Author:

تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts