قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی شہریار خان کا کہنا ہے کہ اظہر علی نے ون ڈے ٹیم کی کپتان سے مستعفی ہونے کے حوالے سے انہیں آگاہ کردیا ہے اور وکٹ کیپر سرفراز احمد کو نیا قائد مقرر کردیا گیا ہے -
شہریار خان کا مزید کہنا تھا کہ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے اپنے مستقبل کا
فیصلہ کرنے کے لئے وقت مانگا ہے اس لئے ان کی جانب سے حتمی جواب آنے کے بعد ہی ٹیسٹ
ٹیم کی قیادت کا فیصلہ کیا جائے گا۔