آخری ون ڈے: انگلینڈ کاٹاس جیت کربیٹنگ کافیصلہ

آخری ون ڈے: انگلینڈ کاٹاس جیت کربیٹنگ کافیصلہلیڈز:( 19 مئی 2019) آخری ون ڈے میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے، میزبان ٹیم کو سیریز میں تین ، صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک میچ کی پابندی کے بعد انگلش کپتان اوون مورگن کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، جبکہ پاکستان نے اوپنرامام الحق کی جگہ عابد علی اور جنیدخان کی جگہ شاہین شاہ کوموقع دیا ہے اورفاسٹ بولر محمد عامر چکن پاکس میں مبتلا ہونے کے باعث سیریز کا پانچواں میچ بھی نہیں کھیل سکے۔

پاکستان کو انگلینڈ سے ون ڈے سیریز میں وائٹ واش سے بچنے کے لیے آج کا میچ جیتنا ضروری ہے۔

سیریز کے چوتھے ایک روزہ میچ میں انگلش ٹیم کے کپتان این مورگن ایک میچ کی پابندی کے باعث کپتانی سے محروم رہے تھے تاہم وہ آج کے میچ میں ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.