پاکستان کو قرض معاشی ترقی پر واپس لانے کیلیے دیا، آئی ایم ایف

اسلام آباد:  بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کا پروگرام پاکستان کی اقتصادی اصلاحات کی کوششوں کیلئے معاون ہوگا۔

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ نئے پروگرام کیلیے بڑی ڈیولپمنٹ ہوئی ہے ،پاکستان کے ساتھ 3سال کیلیے 6 ارب ڈالر ایکسٹنڈڈ فنڈ فسیلیٹی پروگرام پر اسٹاف سطح کا معاہدہ ہوا ہے۔ آئی ایم ایف کا پروگرام پاکستان کی اقتصادی اصلاحات کی کوششوں کیلئے معاون ہوگا۔

آئی ایم ایف کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق عالمی ادارے کے کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ کے نمائندے جیری رائس نے واشگٹن میں بتایا ہے کہ پاکستان ساتھ معاہدہ سے پہلے وزیراعظم عمران خان کی ایم ڈی آئی ایم ایف کرسٹن لیگارڈ سے ملاقات ہوئی۔ پاکستان سے اسٹاف سطح کے معاہدہ کے بعد آئی ایم ایف نے شفاف تفصیلی اسٹیٹمنٹ جاری کیا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.