بجٹ میں مزید پراپرٹی ٹیکس عائد، کاروبار متاثر، جائیداد مہنگی ہونیکا خدشہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بجٹ میں پراپرٹی پر مزید ٹیکس لگ گئے، ٹیکس کی شرح بڑھنے سے نہ صرف کاروبار متاثر ہو گا بلکہ پراپرٹی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو جائے گا۔اشیائے خورونوش اور گاڑیوں پر ٹیکسز بڑھانے کے بعد تبدیلی حکومت کا ایک اور انوکھا کارنامہ، جائیداد کی خرید وفروخت پر بھی ٹیکس کی شرح بڑھا دی گئی جس سے پراپرٹی مزید مہنگی ہونے کا خدشہ ہے۔عمران خان کی حکومت کی پہلے بجٹ میں جائیداد اور پلاٹوں کی خرید و فروخت کے لیے نئی پالیسی سامنے آ گئی، نئی پالیسی میں پراپرٹی پر ٹیکس 5 فیصد سے 51 فیصد تک بڑھا دیا گیا ہے جس سے ایک جانب پراپرٹی کے کاروبار پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں وہیں اس سے پراپرٹی بھی مزید مہنگی ہونے کا خطرہ ہے۔وفاقی حکومت کی جانب سے ضروریات زندگی کی ہر چیز پر ٹیکس لگائے جا رہے ہیں جو حکومت کی آمدن میں اضافے کا سبب بنے گا لیکن ان پالیسیوں سے عوام کو کن مشکلات سے دوچار ہونا پڑے گا، شاید اقتدار میں بیٹھے حکمرانوں کو اس بات کا اندازہ نہیں۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.