آمنہ الیاس اپنی نئی فلم میں اپنے ’’جھلی ‘‘کے کردار سے خوش

اسلام آباد(نیو زڈیسک) پاکستانی اداکارہ آمنہ الیاس نے کہا کہ فلم ’’ریڈی سٹیڈی نو‘‘ میں جھلی کا کردار کرتے ہوئے بہت مزہ آیا کیونکہ وہ حقیقی زندگی میں ایسی بالکل نہیں ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق آمنہ الیاس نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ فلم کی کہانی ایسے جوڑے کے گرد گھومتی ہے جو گھر سے بھاگ جاتے ہیں، ذات برادری سے باہر شادی نہ کرنے کے سماجی مسئلے کو بڑے ہلکے پھلکے انداز میں پیش کیا گیا ہے۔فلم میں اپنے کردار کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ وہ رضیہ کا کردار ادا کر رہی ہیں جو جھلی ہے، ایسا کردار پہلے کبھی نہیں کیا، اب پرفارم کر کے بہت مزہ آیا۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.