پی آئی اے میں غیر ضروری اخراجات کی روک تھام کیلئے اصلاحات کا عمل جاری

پی آئی اے میں غیر ضروری اخراجات کی روک تھام کیلئے اصلاحات کا عمل جاریکراچی:(12 جولائی 2019) قومی ایئرلائن میں غیر ضروری اخراجات کی روک تھام کیلئے اصلاحات کا عمل جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی ائیر لائن میں غیر ضروری اخراجات کی روک تھام کے لئے اصلاحات کا عمل جاری ہے۔ پی آئی اے انتظامیہ نے سکھر اسٹیشن بند کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔

انتظامیہ نے باضابطہ احکامات سے قبل شعبہ فائنس کے ریکارڈ اور متعلقہ دستاویزات مرحلہ وار بند کرنےکی ای میل جاری کی ہے۔ ای میل ڈپٹی جنرل مینیجر کاشف بن منیر کی جانب سے جاری کی گئی جس میں شعبہ فنانس کو مختلف ٹریول ایجنٹ کی جانب واجب الاداء رقومات وصول کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ای میل سکھر اسٹیشن کے حکام کو پی آئی اے ہیڈ آفس کے ریونیو ڈیپارٹمنٹ نے جاری کی ہے۔ ای میل میں قومی ایئر لائن کو وصول ہونے والے چیکس بھی فوری طور پر کیش کرانے کی ہدایت کی ہے۔ ای میل میں سکھر اسٹیشن بند کرنے کے حوالے سے حتمی احکامات کے منتظر رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل قومی ایئر لائن کی انٹطامیہ کی جانب سے سکھر اسٹیشن کو بند کر فیصلے سے متعلق خبر منظر عام پر اآئی تھی جس کے بعد پی آئی سے سکھر اسٹیشن کو بند نہ کرنے سے متعلق وضاحت سامنے آئی ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.