بھارت کا مقبوضہ کشمیر میں اسرائیلی طرز کی آبادکاری کا پلان

بھارتی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے مقبوضہ کشمیر میں اسرائیلی طرز کی آباد کاری کا پلان فائنل کر لیا۔ منصوبے کے مطابق مقبوضہ وادی میں دو سے تین لاکھ ہندؤوں کو آباد کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی نے مقبوضہ وادی میں یہودی طرز پر ہندؤوں کی آباد کاری کے منصوبے کو حتمی شکل دے دی ہے۔

پلان کے مطابق مقبوضہ وادی کے مسلم اکثریتی علاقے میں ہندو بستیاں آباد کی جائیں گی۔ بھارتی جنتا پارٹی کے رہنما رام مادھو نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں دو سے تین لاکھ ہندؤوں کو ناصرف رہائش بلکہ مکمل سیکیورٹی بھی فراہم کی جائے گی۔

حریت رہنماؤں نے بی جے پی کے بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے بی جے پی کے منصوبے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اور مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردوں کے مطابق حل کرنے پر زور دیا ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.