لاہور کی تاجر برادری شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال پر تقسیم

لاہور کی تاجر برادری شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال پر تقسیملاہور: (12 جولائی 2019) لاہور میں تیرہ جولائی کو شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال پر تاجر برادری میں تقسیم واضح ہوگئی ہے۔ انجمن تاجران اور تنظیم تاجران سمیت تاجر برادری کی بڑی تعداد شٹر ڈاؤن پر ڈٹ گئی ہے جبکہ مخالف دھڑا ٹریڈرز الائنس ہڑتال نہ کرنے کے فیصلے پر قائم ہے۔ لاہور چیمبر آف کامرس کے عہدیداروں نے بھی شٹر ڈاؤن ہڑتال کی حمایت کردی ہے۔ ممکنہ طور پر شہر کے بڑے کاروباری مراکز بند رہیں گے۔

لاہور کی تاجر برادری حکومتی پالیسیوں کے خلاف عملی طور پر میدان میں آگئی ہے۔ صوبائی حکومت شٹر ڈاؤن ہڑتال روکنے کیلئے اقدامات کررہی ہے۔ صوبائی وزیر اسلم اقبال سے ملاقات کرنیوالا دھڑا ٹریڈرز الائنس ہڑتال نہ کرنے کے فیصلے پر قائم ہے۔ آل پاکستان انجمن تاجران اور تنظیم تاجران کے ساتھ تاجر برادری کی بڑی تعداد ہے۔ جس نے شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کردیا ہے۔

تیرہ جولائی کو ممکنہ طور پر لاہور کے تمام بڑے کاروباری مراکز بند رہیں گیں۔ جہاں دوسرے شہروں سے بیوپاری بڑی تعداد میں خریداری کیلئے آتے ہیں۔ شاہ عالمی، مصری شاہ، اکبری منڈی، براندرتھ روڈ اور بیرون سرکلر روڈ کی تمام مارکیٹیں، لنڈا بازار، لوہا مارکیٹ، ہال روڈ، حفیظ سینٹر اور لبرٹی سمیت شہر کے بڑے کاروباری مراکز بند رہیں گیں۔

ماربل انڈسٹری پر سترہ فیصد سیلز ٹیکس کیخلاف آل پاکستان ماربلز انڈسٹری ایسوسی ایشن نے فیروز پور روڈ بلاک کر کے علامتی احتجاج کرکے تحریک کا آغاز کردیا ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.