آئی سی سی نے ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا

آئی سی سی نے ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیالندن: (15 جولائی 2019) ورلڈ کپ 2019 کے انگلینڈ کی جیت کے ساتھ اختتام کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیم آف ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا۔

آئی سی سی کی اعلان کردہ ٹیم میں ورلڈکپ فاتح انگلینڈ کے چار، نیوزی لینڈ کے تین،بھارت اور آسٹریلیا کے دو، دو اور بنگلہ دیش کا ایک کھلاڑی شامل ہے۔ پاکستانی کھلاڑی اس ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہا ہے۔آئی سی سی نے نیوزی لینڈ کے کین ولیم سن کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا ہے، ان کے ہم وطن لوکی فرگوسن اور ٹرینٹ بولٹ بھی ٹیم میں شامل ہیں۔ ورلڈ کپ کی فاتح انگلینڈ کے بین اسٹوکس، جوفراآرچر، جیسن رائے، جو روٹ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں شامل ہیں۔بھارت کی جانب سے روہت شرما اور جسپریت بمراہ، آسٹریلیا کے ایلیکس کیری اور مچل اسٹارک اور بنگلا دیش کے آل راؤنڈر شکیب الحسن ٹیم آف ٹورنامنٹ میں شامل ہیں۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.