پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین احسان مانی کا انضمام الحق کو خراج تحسین

 لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین احسان مانی کا انضمام الحق کو خراج تحسین۔ ان کا کہنا تھا کہ انضمام الحق پاکستان کرکٹ کے ایک رول ماڈل ہیں جنہوں نے بطور کھلاڑی اور چیف سلیکٹر ملک کی بھرپور خدمت کی ہے۔ ان کے دور میں ہمیں بہت سے نئے باصلاحیت نوجوان کھلاڑی ملے۔ میں انضمام الحق کا مشکور ہوں جنہوں نے اپنی قائدانہ صلاحیتوں اور کرکٹ کے وسیع تجربہ سے نوازا۔ دوسری جانب ایم ڈی پی سی بی وسیم خان کا کہنا تھا کہ انضمام الحق اپنے کام سے پاکستان کرکٹ بورڈ کیلئے ایک مثال قائم کرگئے ہیں۔ ہم ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ وہ مستقبل میں بھی پاکستان کرکٹ کی بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ شفافیت اور پروفیشنلزم کے عزم کو برقرار رکھتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر کے عہدے کیلئے اشتہار دے گا۔ امید ہے کہ ہم انضمام الحق کی جگہ نئی تعیناتی کا عمل آئندہ چند ہفتوں میں مکمل کرلیں گے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.