شہنشاہ غزل مہدی حسن کی 92ویں سالگرہ

لاہور: شہنشاہ غزل مہدی حسن کی آج 92ویں سالگرہ منائی جارہی ہے۔آپ نے 25 ہزار سے زائد،گیت اور غزلیں ریکارڈ کراکے تاریخ رقم کی۔ کلاسیکل موسیقی کے خاندان سے تعلق رکھنے والے استاد مہدی حسن 18 جولائی 1927ء کو بھارتی ریاست راجھستان میں پیدا ہوئے اور تقسیم کے بعد  1957ء میں کراچی میں ریڈیو پاکستان سے باقاعدہ گلوکاری کا آغاز کیا ۔1962 میں ریلیز ہونے والی فلم "فرنگی"میں گائی گئی غزل"گلوں میں رنگ بھرے" نے مہدی حسن کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔ان کی مشہور غزلوں میں"رفتہ رفتہ"،"میں خیال ہوں کسی اور کا"،"میں ہوش میں تھا"،اور" اب کے ہم بچھڑے" سمیت کئی دیگر غزلیں اور گیت شامل ہیں۔مہدی حسن فالج، سینے اور سانس کی مختلف بیماریوں کا شکار ہوکر طویل علالت کے بعد 13 جون 2012ء کو کراچی میں خالق حقیقی سے جا ملے۔ مہدی حسن کو "شہنشاہ غزل" کے خطاب سے نواز گیا۔شعبہ موسیقی میں غیر معمولی خدمات پر مہدی حسن کو صدارتی تمغہ۔برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا تھا۔  

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.