انسٹا گرام کا نیا فیچر متعارف

سوشل ایپ انسٹا گرام پر ایک نیا فیچر متعارف کروادیا گیا ہے جس کے تحت مشکوک یا غلط معلومات پھیلانے والی پوسٹ کو فوری رپورٹ کیا جا سکتا ہے۔ اس نئے فیچر کے تحت فیس بک انتظامیہ نے انسٹاگرام کی اسکرین پر نئے آپشن کا اضافہ کیا ہے۔ ’’رپورٹ ‘‘ نامی اس آپشن کے تحت صارفین غلط خبروں کو وائرل ہونے سے روک سکتے ہیں۔ کسی بھی پوسٹ پر غلط، ناپسندیدہ یا مشکوک مواد کی صورت میں اس آپشن کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس آپشن پر کلک کرنے سے ’’غلط معلومات‘‘ نامی ایک اور آپشن سامنے آئے گا جس کے استعمال سے انسٹاگرام پر تھرڈ پارٹی اس خبر کی تصدیق کرے گی۔ فیس بک انتظامیہ کا کہنا ہے رواں ماہ کے آخر تک یہ سہولت تمام صارفین کو دستیاب ہوگی۔ ترجمان فیس بک کے مطابق ہم انسٹاگرام پر غلط خبروں کو وائرل ہونے سے روکنے کیلئے سرگرم ہیں اور اس مقصد کیلئے بھاری سرمایہ کاری کی جا رہی ہے۔ اس سے قبل فروری 2019 میں حساس مواد سے متعلق بھی ایک نیا فیچر متعارف کروایا گیا تھا جس کے تحت قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز کا تھمب نیل دھندلا کیا جاسکتا تھا۔ ایسی پوسٹس کو صرف وہی لوگ دیکھ سکتے ہیں جو اسے اوپن کریں۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.